نیویارک (پاکستان نیوز)1300سے زائد اوبر ڈرائیورز اور مسافروں نے ادارے کی جانب سے بے روزگاری الاﺅنس کو بحال کرنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کردیئے ، ڈرائیوروں کا موقف ہے کہ اوبر کمپنی اپنی تنخواہوں کی تمام تفصیلات حکومت کے حوالے کرے تاکہ بے روزگار ڈرائیوروں کو حکومت کی جانب سے امداد مل سکے ، نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اور اوبر ڈرائیورز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنی ملازمین کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرے اور کسی بھی قسم کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کرے ، تنخواہوں کی عدم فراہمی پر حکومتی امداد ڈرائیوروں کا حق ہے جوکہ ان کو بروقت ملنا چاہئے ۔ڈرائیوروں کا موقف ہے کہ کمپنی ہمارے واجبات کی ادائیگی میں بھی سست رفتاری سے کام لے رہی ہے جبکہ ڈرائیوروں کو حکومتی امداد دلوانے میں بھی مخلص دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔