نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس نے جہاں نیویارک شہر میں بھاری جانی نقصان کیا ہے ، اس کے ساتھ معاشی طور پر بھی کافی نقصانات سامنے آئے ہیں ، نیویارک شہر میں کورونا کی وجہ سے 22لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور اس وقت حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، سینٹر آف نیویارک سٹی افیئرز میں اکنامکس کے ڈائریکٹر جیمز اے پیرٹ کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے نیویارک پر بُرے معاشی اثرات مرتب ہوں گے ، رپورٹ کے مطابق شہر میں دو لاکھ کے قریب ایسے ملازمین بھی ہیں جوکہ رجسٹرڈ نہیں ہیں اور وہ بھی اس موذی وبا کا شکار ہو کر ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ایسے ملازمین کے پاس کسی قسم کی ہیلتھ سیفٹی بھی نہیں ہے اور نہ ہی ان کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کا الاﺅنس حاصل ہے ۔