چین نے کورونا کو کیسے شکست دی؟

0
226

ویب ڈیسک(پاکستان نیوز) چین نے کورونا وائرس سے تقریباً نجات حاصل کر لی ہے اور اب وہاں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان کو بھی 76 روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا جہاں معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ چین نے کرونا وائرس کو کس طرح شکست دی اس حوالے سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں جبکہ چینی وزارتِ صحت کے ترجمان واضح کر چکے ہیں کہ انہوں نے سخت لاک ڈاو¿ن کے بعد ہی وبا پر قابو پایا ہے۔ خبر کے مطابق چین نے کورونا وبا پھیلنے کے بعد ترکی سے خشک خوبانی درآمد کرنا شروع کی جس کی وجہ سے ترکی کی برآمدات 125 فیصد اضافے کے بعد 2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 45 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں خشک خوبانی کی ایکسپورٹ جاری تھی البتہ دسمبر میں جب کورونا کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو اچانک برآمد میں 125 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ خشک خوبانی سمیت دیگر میوہ جات کی برآمدات کرنے والی یونین کے سربراہ برول جیلیپ نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگست 2019 سے 30 مارچ 2020 تک 76 ہزار ٹن خوبانی برآمد کر کے 197 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ خشک میوہ جات جیسے کشمش، خشک خوبانی اور انجیر کے استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اسی باعث چین سے بڑے پیمانے پر آرڈر ملے اور ہم نے مال بھیجا۔ برول جیلیپ کا کہنا تھا کہ چین کے بعد دنیا کے 105 ممالک نے خوبانی کی برآمد کے آرڈر دینا شروع کر دیے ہیں، امریکا کو 26 ملین ڈالر، جرمنی کو 18 اور فرانس کو 17 ملین ڈالر کی خوبانی ایکسپورٹ کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here