جدوجہد کے دوران سینکڑوں لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں ،حکام پر ہماری باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے:ارک ایڈمز،ٹونی ہربرٹ
نیویارک (پاکستان نیوز) فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے منتظمین کالے رہنماﺅں کی بڑ ی تعدادنسلی پرستی پر مبنی جرائم میں اضافے کے باوجود پولیس کے بجٹ میں عدم کٹوتی اور ان کے رویوں میںتبدیلی کے لیے اصلاحات نہ ہونے پر نالاں ہیں ، انھوں نے کہا کہ اپنی جدوجہد کے دوران سینکڑوں لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ارباب اختیار پر ہماری باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے ۔بروکلین بورو کے صدر ارک ایڈمز نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صورتحال اس وقت بالکل بری ہے ، ہمارے مطالبات کو حکومت کی جانب سے سنجیدہ نہیں لیا گیا ہے ، انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے خیال میں اگر آپ نیلا اور سفید نہیں دیکھ سکتے تو پھر آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں ، سماجی کارکن ٹونی ہربرٹ نے کہا کہ ناحق ہلاکتوں کا خون ابھی بھی ہمارے ہاتھوں پر لگا ہو ا ہے ، اب حکومت کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے۔