کراچی دنیا کا سستے ترین شہر قرار

0
17

کراچی(پاکستان نیوز)ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) نے رواں ماہ کے پہلے 6ماہ میں رہنے کے لحاظ کے لئے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نمبیو (Numbeo) کی رہنے کے لئے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 3شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔ اس فہرست کی تیاری میں نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا تھا اور وہاں کی طرز زندگی کے اخراجات، کرائے سودا سلف ، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید سے دیگر218 شہروں کو موازنہ کیا گیا۔ اس فہرست میں دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں81فیصد سستا ہے۔ اس کے بعد لاہور اور پھر اسلام آباد ہیں ۔ اسی فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا شہر جنیوا دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جو نیویارک کے مقابلے میں1.7فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ دوسرے نمبر پر زیورخ اور تیسرے نمبر پر نیویارک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here