پاکستانی معیشت ٹھوس بڑھوتری کی راہ پر گامزن ہے:خلیج ٹائمز

0
123

اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان کی معیشت ٹھوس بڑھوتری کی راہ پر گامزن ہے۔اور مشکل حالات کے باوجود آئندہ پانچ برسوں میں بڑھوتری کے اندازوں سے زیادہ ہونے کی استعداد کی حامل ہے۔مشرق وسطیٰ کے معروف اخبار خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں حکومتی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں اور اقتصادی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے مضبوط اقتصادی اشاریوں کی بنیاد پر آئندہ پانچ برسوں میں مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کی بڑھوتری کی سالانہ شرح5سے لیکر چھ فیصد ہونا ایک معمول کی بات ہوگی۔گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ہماری معیشت آنیوالے برسوں میں تیز رفتار بڑھوتری کی استعداد رکھتی ہے۔سٹیٹ بینک نے جاری مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح3فیصد اور آنیوالے مالی سال میں4فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here