ڈاکا تارکین کی بائیڈن سے ملاقات، امیگریشن قوانین میں آسانی کا وعدہ

0
309

واشنگٹن (پاکستان نیوز) اوباما دور کے 6 ڈاکا تارکین نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی اور امیگریشن قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کیا ، وائٹ ہائوس کے مطابق تارکین ایجوکیشن ، ہیلتھ کیئر ، ایگری کلچر کے شعبوں سے وابستہ ہیں اور ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ، ملاقات کامقصد تارکین کو نجی زندگی میں درپیش مسائل کے متعلق معلومات حاصل کرنا تھا ملاقات کے دوران ڈاکا تارکین کی تجاویز بھی حاصل کی گئیں ، صدر بائیڈن نے ملاقات کے دوران ڈاکا تارکین کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ جلد ورک فورس موڈرنائزیشن ایکٹ اور دیگر مسائل کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کریں گے جس سے ڈاکا تارکین سمیت دیگر امیگریشن مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔صدر بائیڈن کی جانب سے پہلے ہی سابق صدر ٹرمپ کے متعین کردہ امیگریشن قوانین کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here