رچرڈ گرینل کی درخواست پر سٹار لنک نے پاکستان میںلائسنس کیلئے اپلائی کر دیا

0
15

واشنگٹن (پاکستان نیوز) پی جی ٹی کی تجزیہ کار ایل مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کی درخواست پر ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک نے پاکستان میں سروسز شروع کرنے کے لیے لائسنس کیلئے اپلائی کر دیا ہے ۔انھوں نے اس حوالے سے پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں درخواست کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستانی وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کمپنی کا پاکستان میں سروس کا معاملہ فائنل مرحلہ پر ہے ، سٹار لنک پاکستان میں جلد اپنی سروس کا آغاز کرے گا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹرپلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بندکرتے ہیں ، جس پر سینیٹرکامران نے کہا کہ کیا یہ نیشنل سیکورٹی صرف پاکستان کامسئلہ ہے یہ مسئلہ انڈیاکونہیں ہوتاکیا؟۔سینیٹرانوشہ رحمن نے کہا کہ 2018میں ہم نے وی پی این رجسٹرڈکیے لیکن انٹرنیٹ پرکوئی مسئلہ نہیں ہوا، اس وقت بھی ہم نیوائٹ لسٹنگ کی اورگرے ٹریفک کوروکنے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوا۔چیئرمین پی ٹی ایکا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے پہلا وی پی این دسمبر2010میں رجسٹرڈکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کیا، ہم اب تک30ہزار وی پی این رجسٹرڈ کرچکے ہیں۔سینیٹرانوشہ رحمن کا کہنا تھا کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوناچاہیے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس ہفتے انٹرنیٹ کی رفتار میں کچھ بہتری آئی ہے،انٹرنیٹ سلو ہوا ہے، انٹرنیٹ چلتا ہے تو ٹھیک چلتا ہے اور پھر اچانک بند ہوجاتا ہے ،اس صورتحال میں کمرشل کام نہیں ہوسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here