غیرقانونی تارکین کو شہریت بائیڈن انتظامیہ قانونی سازی کیلئے پر عزم

0
137

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ری پبلیکنز سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر ڈیموکریٹس نے اکیلے ہی کانگریس میں غیرقانونی تارکین کو قانونی بنانے کے لیے قانون سازی کا بیڑہ اُٹھا لیا ہے ، ڈیموکریٹس اپنے طور پر کانگریس میں تمام غیر قانونی افراد کو شہریت دینے کے حوالے سے قانونی سازی پر کام شروع کریں گے ، اس سلسلے میں غیر قانونی تارکین نے مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑ سکا جس کے بعد حکمران جماعت ڈیموکریٹس نے اس سلسلے میں کانگریس میں خود یہ بیڑہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیموکریٹس غیر قانونی تارکین کے حوالے سے قانون سازی کے لیے آزاد اراکین کو بھی قائل کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here