یوم شہادت کے جلوس و مجلس عزا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ حکومت کی ہدایت اور صحت عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ، جعفریہ کونسل یو ایس اے
نیویارک (پاکستان نیوز) جعفریہ کونسل یو ایس اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک ٹرائی ا سٹیٹ ایریامیں کرونا وائرس وبا کی موجودہ صورتحال اور نیویارک ، نیوجرسی کی جانب سے لاک ڈاو ¿ن کے پیش نظر اس سال21رمضان المبارک کو مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی بن ابن طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں سالانہ جلوس و مجلس عزا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جعفریہ کونسل کے رانا عابد جعفری اور راجہ عابد کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی ہدایت اور صحت عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر جلوس شہادت حضرت امام علیؑ کی نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔