ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کو ایک ماہ مکمل

0
220

کراچی(پاکستان نیوز) امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کو آج ایک مہینہ مکمل ہوگیا، امریکی کرنسی آج انٹر بینک میں مزید سستی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جس کی گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں قیمت 284 روپے 68 پیسے تھی جب کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو انٹر بینک میں ایک ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، یوں انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہو چکا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز یورو کی قدر 3 روپے کی کمی سے اس کی نئی قیمت 302 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت 2 روپے گھٹ کر 350 روپے ہوئی، سعودی ریال کی قیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی قیمت 76 روپے رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 1 روپے کی کمی سے 79روپے ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here