اسلا م آباد(پاکستان نیوز) بھارت نے پانچ غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی صحافیوں نے وزیراعظم سے ملاقات اور آج آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، انہوں نے واہگہ بارڈر کے ذریعے آنا تھا لیکن بھارتی حکومت نے آنے سے روک دیا۔ بھارتی حکومت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے آمرانہ دور میں آزاد صحافت کے لئے جگہ سکڑ رہی ہے۔ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز ، رائٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔