پاکستانی حکومت کی وعدہ خلافی پربن سلمان کا دورہ پاکستان منسوخ

0
44

اسلام آباد (پاکستان نیوز) سعودی ولی عہدشیخ محمد بن سلمان نے پاکستانی حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جواب تک وفا نہیں ہو سکا ہے ، دورہ پاکستان مؤخر ہونے کی اطلاعات پر حکومت پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پرمشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام کی دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سے ولی عہد کے دورے سے متعلق رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here