پاکستانی معیشت کیلئے بہتر کون؟ بلومبرگ سروے میں عمران سرفہرست

0
112

نیویارک(پاکستان نیوز) بلومبرگ کے ایک سروے کے مطابق جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی فنانس پروفیشنلز کی نظر میں سب سے بہتر آپشن ہیں جو مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کی بحالی میں موثر قردار ادا کر سکتے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سروے میں 12 رسپانڈیٹس نے 4 پاکستانی سیاستدانوں کو ایک سے پانچ کے سکور کے درمیان ریٹ کیا کہ کون پاکستان کی معیشت بہتر سنبھال سکتا ہے۔ ان 12 رسپانڈینٹس میں ملک کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے۔ ان چار سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور بانی تحریک انصاف عمران خان شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here