نیویارک (پاکستان نیوز)نومنتخب میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ وہ شہر سے فراڈ ، جعلسازی سمیت جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، انھوں نے کہا کہ نیویارک سٹی ہائوسنگ اتھارٹی ، ڈیپارٹمنٹ آف کروریکشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ کو ترجیحی بنیادوں پر بڑھایا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کے پیسے کو کسی مقصد میں لگائیں گے جبکہ بلا مقصد کو اس کو خرچ کرنے کے حق میں نہیں ہیں ، شہر میں کوڑے کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس کو درست جگہ ٹھکانے لگانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی،