پبلک عہدوں پر تعیناتی کیلئے عمر کی حد متعین کرنے پر غور

0
74

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کے عوام کی اکثریت پبلک عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دینے والے حکام کی عمر کے تعین کا مطالبہ کر دیا، مقامی سروے کے دوران 71% ڈیموکریٹس نے عوامی عہدے داروں کی عمر کی حد کے خیال سے اتفاق کیا، جب کہ 75% آزاد اور 75% ریپبلکن اس اقدام سے متفق دکھائی دیئے۔رائے دہندگان کے مطابق عہدہ سنبھالنے کی زیادہ سے زیادہ عمر ہونی چاہئے،چالیس فیصد جواب دہندگان نے 70 نمبر کے ساتھ دیا، چھبیس فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ 60 سال سے زیادہ عمر کے کسی بھی شخص کو عوامی عہدوں پر براجمان نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، اس نئے سروے کا مطلب ہے کہ مجموعی طور پر 67 فیصد امریکی اس پابندی کی حمایت کریں گے جو جو بائیڈن کو اس وقت عہدہ سنبھالنے سے روکے گا۔ یقیناً یہی نمبر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی لاگو ہوگا۔جو بائیڈن یومِ افتتاح 2025 کو 82 سال کے ہو جائیں گے (اس بات سے قطع نظر کہ وہ دوبارہ انتخاب چاہتے ہیں) اور امریکی سینیٹرز کا ایک تہائی اس وقت 70 سال سے زیادہ ہے۔عوامی عہدوں پر فائز افراد پر عمر کی پابندیوں کی حمایت میں سب سے زیادہ عمر کا گروپ 30 سے 64 سال کے درمیان کے لوگ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here