کینیڈا میں دہشتگردی کی ہولناک واردات کیا مسلمان ترقی یافتہ ممالک میں محفوظ ہیں؟

0
131

ٹورانٹو(پاکستان نیوز)کینیڈین شہر لندن میں پاکستانی نژاد خاندان کی ہلاکت کے واقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ترقی یافتہ ممالک میں اسلام مخالف جذبات اور مسلمانوں کی سلامتی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور ٹرک ڈرائیور کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ٹوئٹر صارف اسما خان نے لکھا کہ میری بھابی کی خالہ کی بیٹی کی فیملی کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی شکار ہو گئی۔ صرف دس سال کا بچہ ہسپتال میں ہے۔ باقی سب انتقال کر گئے ، پندرہ سال کی بیٹی بہت اچھی آرٹسٹ تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here