واشنگٹن (پاکستان نیوز) سینیٹ نے چین کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں مات دینے کے لیے 250 ارب ڈالر کی منطوری دیدی ، سینٹ میں بل کو 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منطور کیا گیا ، 250 ارب ڈالر کی خطیر رقم ٹیکس کی کولیکشن سے حاصل کی جائے گی جبکہ رقم کو آئی ٹی کے حوالے سے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جائے گا ۔سینٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے بتایا کہ وہ 190 ارب ڈالر ٹیکنالوجی مارکیٹ کے استحکام پر خرچ کریں گے جبکہ 54 ارب ڈالر ٹیلی کام اور دیگر سیکٹر میں بہتر ی کے لیے خرچ کیے جائیں گے ۔