جنگ؛ بھارت کو 83ارب ڈالرز کا نقصان

0
224

اسلام آباد،نئی دہلی(پاکستان نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے گودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔بھارتی میڈیا پر ایک پرواگرام کے دوران خاتون اینکر نے کہا کہ سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ائیر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟۔دوسری طرف پاکستانی طیاروں کے ساتھ لڑائی میں تاریخی سبکی اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل ڈیل میں مودی حکومت کی کرپشن اور فراڈ سے متعلق الزامات پر باتیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔سینئر صحافی نے بتایا کہ بھارت کا ائیر ڈیفنس سسٹم (S-400) جو روس سے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لیا گیا تھا تباہ ہونے کے باعث اس پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ادھر شمالی اور مغربی بھارت کے32 ہوائی اڈوں کو14مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دریں اثنابین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو سٹاک مارکیٹ میں اب تک 83بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔مزیدبرآںپاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا گیاجس کا اعتراف عالمی میڈیا نے بھی کیا ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here