مردم شماری:انتخابات کی حقیقت بے نقاب

0
137

نیویارک(پاکستان نیوز) ادارہ شماریات نے انتخابات کے اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ سال انتخابات کا ٹرن آئوٹ 66.8 فیصد رہا جوکہ 1992 کے انتخابات سے کم جبکہ باراک اوباما کے دورہ حکومت کے انتخابات 63.6 سے زائد رہا ، 2020 انتخابات کے دوران سیاہ فام افراد کا ووٹنگ ٹرن آئوٹ 63 فیصد رہا جوکہ 2016 کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد رہا ، ایشیائی امریکن شہریوں نے 2016میں 49 فیصد کے مقابلے میں 2020 میں 59 فیصد ووٹ ڈالے جوکہ 10 فیصد زائد رہے ۔اوباما کے دور حکومت میں 2008 اور 2012 میں ایشین امریکنز نے 47 فیصد ووٹ کاسٹ کیے ،2020میں ووٹوں کی رجسٹریشن کی شرح 72.7 فیصد رہی جوکہ 2016 کے مقابلے میں 70.3 فیصد سے زائد رہی لیکن 2000، 2004،2008 اور 2012 میں ووٹرز رجسٹریشن کی تعداد زائد رہی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here