پاکستان میں وینٹی لیٹرز اور ماسک کی فراہمی کے لیے تنظیم” اپنا“ نے چین سے رابطہ کر لیا ، سفیر اسد مجید
نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیں لیکن وہ اپنے ملک پاکستان کیلئے بھی اس حوالے سے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں وینٹی لیٹرز آبائی وطن بھجوائیں تاکہ لوگوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی فزیشنز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے حوالے سے پاکستان میں وینٹی لیٹرز پہنچانے کے لیے بھرپور کاوش کریں گے ، اس مقصد کے لیے وینٹی لیٹرز چین سے خریدے جائیں گے اور پھر ان کو پاکستان بھجوایا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی وینٹی لیٹرز کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس مسئلے سے ٹرمپ حکومت کافی بہتر انداز سے نمٹ رہی ہے ۔اپنا جوکہ پاکستانی فزیشنز کی شمالی امریکہ کی معروف تنظیم ہے نے لاہور میں قائم اپنے کمانڈ سینٹر میں حکام سے رابطہ کیا ہے اور وہاں پر وینٹی لیٹرز اور N95 ماسکس کی دستیابی کے حوالے سے ڈیمانڈ کے متعلق اعدادو شمار حاصل کیے ہیں جس کو پورا کرنے کے لیے کام جاری ہے۔