تبرج کی روح رواں نظیرہ تیموری(نجیلا)کی تقریب سالگرہ کا انعقاد

0
197

 

ثقافتی شخصیت برجیس تیموری کے گھر پر تقریب کااہتمام، قریبی دوست احباب کی بھرپور شرکت،نجیلا نے تالیوں اور مبارکباد کے شور میں سالگرہ کا کیک کاٹا

شکاگو(پاکستان نیوز)دیوان ایونیو پر واقع فیشن ملبوسات وجیولری کے مشہور بوتیک تبرج کی روح رواں اور معروف سماجی وثقافتی شخصیت برجیس تیموری کی اہلیہ نظیرہ تیموری المعروف نجیلا کی سالگرہ سوموار18جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔اس پر مسرت محفل میں برجیس ونجیلا کے قریبی عزیز واقارب اور احباب کے علاوہ پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید اور نامور کاروباری شخصیات نواز اقبال وبیگم نواز نے خصوصی شرکت کی۔نجیلا نے اپنی سالگرہ کا کیک شرکاء کے مبارکباد کے شور اور تالیوں کی گونج میں کاٹا۔اس موقع پر مہمانوں کی تواضع کے لئے البوادی ریسٹورنٹ سے عربی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جسے شرکاء نے بیحد پسند کیا۔ ادارہ پاکستان نیوز شکاگو نظیرہ تیموری عرف نجیلا کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔اور نجیلا وبرجیس کی پرمسرت،کامیاب وطویل رفاقت کے لئے دعاگو ہے۔ واضح رہے کہ اس تقریب سے دو روز قبل نواز اقبال اور ان کی اہلیہ نے نجیلا کی سالگرہ کے حوالے سے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here