بلقیس ایدھی دہائی کی 20بہترین شخصیات میں شامل

0
290

 

’’امپیکٹ ہال مارکس‘‘ نے آن لائن رائے شماری کرائی

کراچی(پاکستان نیوز) بین الاقوامی تنظیم ’’امپیکٹ ہال مارکس‘‘ نے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ، انسان دوست بلقیس ایدھی کو دہائی کی 20 بہترین شخصیات میں شامل کرلیا۔ ایدھی فائونڈیشن پاکستان اور سارک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر آن لائن شماری ’دہائی کی بہترین شخصیات‘ کرائی گئی۔ بلقیس ایدھی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ، ایک نرس اور پاکستان کی سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت مادر پاکستان ہے اور وہ بلقیس ایدھی فائونڈیشن کی سربراہ ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدرٹریسا ایوارڈ2015ء سے نوازا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here