واشنگٹن (پاکستان نیوز)جمعے کو اہم سینیٹ ووٹ کے بعد لاکھوں شہری 1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج کے تحت اپنا تیسرا امدادی چیک حاصل کریں گے ، بائیڈن کی تجویز کے مطابق اس مرتبہ کورونا امدادی چیک کی مالیت 1400 ڈالر رکھی گئی ہے جوکہ ہر اہل شہری کو ملیں گے ، اگر کانگریس نے بائیڈن کی جانب سے بھاری مالیت کے کورونا پیکج کی منظوری دے دی تو ہر وہ شہری 1400 ڈالر کا چیک حاصل کرے گا جس نے پہلے دو امدادی چیک حاصل کر رکھے ہیں لیکن ایسے افراد جوکہ سالانہ 75 سے 95 ہزار ڈالر تک کما رہے ہیں کو 1400کی بجائے کم مالیت کے امدادی چیک ملیں گے ،جیسے جیسے سالانہ آمدنی بڑھتی جائے گی امدادی چیکس کی مالیت کم ہوتی جائے گی ۔