سکھوں کے ساتھ یکجہتی: ڈی بلاسیو پگڑی باندھے تقریب میں شریک

0
191

نیویارک (پاکستان نیوز) سکھ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام 30 سال بعد ترپان پہننے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میئر نیویارک ڈی بلاسیو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ترپان پہنتے ہوئے سکھ کمیونٹی کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ترپان پہننے کی اس سے قبل تقریب 1992 میں منعقد کی گئی تھی جب اس وقت کے میئر ڈیوڈ ڈنکنز نے ترپان پہن کر تقریب کو چار چاند لگائے تھے ۔ سکھ کلچرل سوسائٹی میں پبلک پالیسی اور امور خارجہ کے چیئرمین ہرپریت سنگھ تور نے بتایا کہ ترپان پہننے کا مقصد معاشرے میں رواداری اور انصاف کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے سکھ کمیونٹی کو اپنے مذہب کے مطابق ترپان پہننے کی اجازت دی تھی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر نیویارک ڈی بلاسیو نے کہا کہ جب میں سکھ کمیونٹی کو ترپان پہنتے دیکھتا ہوں تو اندازہ کرتا ہوں کہ ان نوجوانوں کو اس سے قبل بھی یہ موقع ضرور ملنا چاہئے تھا تاکہ اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ یہ لوگ ملک کی ترقی میں باخوشی کردار ادا کر سکتے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here