کورونا وائرس سے اموات 45 لاکھ

0
78

نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 574 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 8 ہزار 257 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here