کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،  62 افراد کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے جرمانے

0
177

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 62 سے زائد تاجروں اور عام افراد کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کے جرمانے کیے ہیں ، پولیس کی جانب سے پانچ عبادت گاہوں کو بھی جرمانے کیے گئے ہیں جنھوں نے سماجی فاصلے سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا ، شیرف آفس کی اطلاعات کے مطابق کوئینز پارک میں پارٹی کے دوران 110 لوگوں کے جمع ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ، زیادہ تر عبادت گاہیں یہودیوں کی تھیں جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہوا میں اڑایا جا رہا تھا ، گورنر کومیو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریڈ زون میں قائم عبادت گاہوں میں صرف پچیس فیصد گنجائش رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے یعنی مجموعی تعداد میں سے صرف 25 فیصد افراد ہی عبادت گاہ میں ایک وقت میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here