ایشیائی ترقیاتی بینک؛66 کروڑ ڈالرمنظور

0
58

اسلام آباد (پاکستان نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر لاگت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی تاکہ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی اور نمو کے اہداف کو حاصل کرنے کے مقصد میں مدد فراہم کی جاسکے۔اے ڈی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اس ہفتے منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے مقامی وسائل کو متحرک کرنے، اگست 2022 کے تباہ کن سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور تحفظِ خوراک کو بہتر بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف کا کہنا تھا کہ نئی فنانسنگ پاکستان کو گزشتہ سال کے مہنگائی کے بحران اور سیلاب کے اثرات سے نکلنے اور طویل مدتی ترقی کو راہ پر واپس لانے میں مدد دے گی، جو پائیدار اور جامع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر پاکستان میں اے ڈی بی کے اسٹریٹیجک مصروفیات کا حصہ ہے اور ہم آہنگی کے ساتھ ہمارے پروگرام قرضے اور منصوبوں کی سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے لیے تعاون کو بڑھایا جا سکے۔بہتر وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں اصلاحات کا پروگرام’ حکومت کو پائیدار، وسیع البنیاد اور جامع اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے اپنے عزائم کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا، 30کروڑ ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض منصوبے کے پہلے ذیلی پروگرام کو سپورٹ کرے گا، جو پالیسیوں، قوانین اور ادارہ جاتی صلاحیت میں اصلاحات کی بنیاد رکھنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس سے گھریلو وسائل کو متحرک کرنے اور استعمال میں بہتری آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here