ایچ ڈی ایف پاکستان بھر میں نادار و محروم طبقات کی بہتر صحت، خوشحالی، تعلیمی و بہتر زندگی کیلئے مصروف ہے
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان میں محروم اور خط غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کرنےوالے عوام کے بہتر معیار زندگی، صحت و تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے گزشتہ دو عشروں سے مصروف عمل بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہیومن ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن یو ایس اے نے پاکستان میں کرونا سے متاثرہ نادار طبقات کی امداد کیلئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایچ ڈی ایف کے اعلامیہ کے مطابق ریاست الی نائے میں مقیم خوشحال، مخیر اور صاحب ثروت کمیونٹی اراکین سے خصوصاً اور کمیونٹی کے تمام طبقات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں ایچ ڈی ایف کا ساتھ دیں اور اپنی زکوٰة اس کار خیر کیلئے دینے کےساتھ عطیات سے بھی نوازیں۔ عطیات سے موصول ہونےوالی رقم خاندانوں کو مفت راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے علاوہ تقسیم کرنے والی ٹیموں کے تحفظ کیلئے استعمال ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز میں شائع ایچ ڈی ایف کے اشتہار یا ایچ ڈی ایف کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔