نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی بینک نے پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون مہناز ملک کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ( IFC) کا سینکشنز بورڈ کا رکن مقرر کر دیا ، مہناز ملک کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی، بعدازاں وہ اسکالرشپ پر قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیمبرج یونیورسٹی گئیں اور صرف 24سال کی عمر میں برطانیہ میں لا سوسائٹی نیشنل ٹریننگ لائیرز اف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا ، مہناز ملک یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون تھیں، انہوں نے ایک کتاب بھی تحریر کی جس پر انہیں ایوارڈ ملا جبکہ سارک ممالک کیلئے منعقدہ ایک مقابلے میں ان کی کہانی کو گولڈ میڈل دیا گیا، مہناز ملک کیمبرج یونیورسٹی میں ہیوز ہال کالج کی فیلو اور ٹرسٹی بھی ہیں۔