نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں نمایاں کمی ،پاکستانی کمیونٹی کے تین افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہارگئے ، شوکت بھائی کچھ دنوں پہلے رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں،نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نعت خواں ہونے کا شرف بھی اللہ نے نوازا تھا، دوسرے انسانوں کی مدد میں بھی مصروف رہتے تھے، نعت کے حوالے سے ساتھیوںکی اصلاح بھی کرتے رہتے تھے۔ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے شوکت بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، شوکت بھائی کی قبر کو اپنے اور اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نور سے منور فرمائے اور بروز حشر ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، اسی طرح غلام مصطفی چودھری بھی37دن تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ، مرحوم کی عمر 76برس تھی ، 1996سے امریکہ میں مقیم تھے ، ان کے چھوٹے بھائی رشید چودھری بروک ڈیل ہسپتال نیویارک میں ای این ٹی سرجن ہیں ، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مرحوم غلام مصطفی چودھری گزشتہ ماہ کچھ دن کے لیے ریاست پنسلوانیا گئے تھے جہاں کورونا کا شکار ہو گئے تھے ، انہیں ہیرس برگ کے اک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ 37روز وینٹی لیٹرپر رہے مگر جانبر نہیں ہو سکے ۔