کورونا: پاکستان میں اموات ہزار سے متجاوز،بازاروں میں انتہائی رش

0
137

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں کورونا سے اموات ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 1003مریض کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد48 ہزار تجاوز کر گئی۔ اب تک ملک میں 14ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو بھی جاچکے ہیں۔ ملک میں 4لاکھ14ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبر سردار سربت سنگھ کو رونا وائرس کا شکا ر ہو گئے۔سیالکوٹ کے معروف ڈاکٹر اکرام قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔اوکاڑہ میں بھی کورونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6164 نمونے لئے گئے جس سے کورونا کے 1017 نئے کیسز کا پتہ چلا۔کراچی سنٹرل جیل میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 300سے بڑھ گئی۔فرانس میں مقیم پاکستانی نڑاد فیملی کے 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ،بدھ کو پنجاب کو بھی پانچویں کھیپ بھیجی گئی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 50لاکھ90ہزار سے بڑھ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 3لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وبا شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ 24گھنٹوں میں دنیا بھر میں ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض سامنے آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here