پاکستانی نژاد ڈاکٹر مسعود پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد

0
676

نیویارک (سلیم صدیقی)ریاست منی سوٹا کے شہر منی آپلس میں ایک پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے جنہیں گذشتہ مارچ میں شام جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد مسعود امریکہ میں ریسرچ کےلئے آئے تھے اور ایک مقامی کلینک سے منسلک تھے اس دوران انکی ملاقاتیں ایف بی آئی کے مخبروں سے ہوئی جنکے ساتھ مل کر انہوں نے isis کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا اور شام جانے کے لئے اردن کا ٹکٹ خریدا تاہم کورونا کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے مخبر کی تحریک پر لاس اینجلس سے کارگو شپ سے جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا لیکن منی آپلس کے سینٹ پال ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اور ورک ویزے والے کو اردن کا ویزہ کیسے ملا جبکہ ایک الزام کے مطابق ڈاکٹر مسعود نے امریکہ میں بھی دھماکوں کا عزم کیا تھا۔ ایک جذباتی نوجوان نے پوری مسلم اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک بار پھر مشکل سے دوچار کرنے کی مذموم حرکت کی ہے حقائق کی تہہ تک پہنچنے کے لئے متعلقہ سے رابطہ میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس نمائندہ نے پاکستانی سفارت خانے کی پریس قونصلر سے ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ رابطہ کیا لیکن انہوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی۔ ماضی میں میں کئی ایسے نوجوان اپنی جذبات اور مخبروں کی سازشوں کا شکار ہو کر جیلوں میں سڑ رہے ہیں پاکستانی ایمبیسی کو چاہئے کہ حقائق کا پتہ چلائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جاسکے جو امریکی یا کسی بھی ملک کی سلامتی اور مسلم کمیونٹی کی بدنامی اور مشکلات کا باعث بنے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here