پاکستان چوتھی مرتبہ گروپ آف 77کا سربراہ منتخب

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان 2022 کے لیے چوتھی مرتبہ گروپ آف 77کا سربراہ منتخب ہوگیا، اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے ہمیں چیئرمین کیلئے نامزد کرنے اور اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں، انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو خوفناک چیلنجز کا سامنا ہے جس کا ذکر متعدد مرتبہ پاکستانی وزیر خارجہ قریشی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر مقررین اقوام متحدہ اجلاسوں کے دوران کر چکے ہیں، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here