39سالہ باخودر کو اس کے خاندان سے بھی نہیں ملنے دیا گیا ، بزرگ افراد کیلئے کیئر گیور کی ملازمت کررہاتھا
نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ازبک شہری کو اپنے خاندان سے ملاقات اور امریکی حکومت سمیت آئی سی ای کے ایجنٹ کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت شروع کرنے سے قبل ہی آبائی وطن ازبکستان ملک بدر کر دیا ہے ، 39سالہ باخودر کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن قانونی کارروائی سے محفوظ رہا ، ازبک شہری کے مطابق آئی سی ای کے ایجنٹس نے اس کو غیر قانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ، کرنٹ لگایا اور پھر جیل میں ڈال دیا ، ازبک شہری کے ہاں گزشتہ ہفتے ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس سے اس کی ملاقات بھی نہیں ہونے دی گئی ، ازبک شہری معمر افراد کے ساتھ کیئر گیور کے طور پر ملازمت کر رہا تھا ۔