شاہ سلمان بااثر ترین مسلم شخصیت

0
114

کوالالمپور(پاکستان نیوز) رائل اسلامک سٹریٹجک سٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔ رائل اسلامک سٹریٹجک سٹیڈیز سنٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف13کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے500بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی۔ بااثر مسلمانوں میں سعودیہ کے شاہ سلمان، ایران کے سید علی خامنہ ای، امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، ترک صدر اردوان، اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین، پاکستان کے مفتی تقی عثمانی، مراکش کے شاہ محمد ہشتم، امارات کے شیخ محمد بن زاید النہیان، ایرانی رہنما سید علی حسین السیستانی اور سعودیہ کے شہزادہ محمد بن سلمان بالترتیب پہلے دس نمبروں پر آئے۔ یمن کے اسلامی سکالر شیخ الحبیب عمر بن حافظ اور عمان کے سلطان قابوس بن سید السید بھی فہرست میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان، مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، ڈاکٹر عطا الرحمن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ملالہ یوسفزی کا نام بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے صدر سلمان اقبال کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ پہلی پچاس بااثر مسلم شخصیات میں پاکستان کی چار شخصیات شامل ہیں چھٹے نمبر پر مفتی تقی عثمانی، 32ویںنمبر پر مولانا طارق جمیل،42ویں نمبر پر امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن اور50ویں نمبر پر مولانا الیاس شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here