تھامس ایل واجدا نئے امریکی ڈپٹی وزیر برائے جنوبی ایشیا نامزد

0
168

واشنگٹن(پاکستان نیوز) جنوبی ایشیا کی اعلی سفیر ایلس ویلز کی 22 مئی کو ریٹائرمنٹ کے بعد ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری تھامس ایل واجدا امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں اس خطے کے امور دیکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس بڑی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسں ایلس ویلز کے منصفانہ تجاویز، جنوبی و وسطی ایشیا میں تعلقات بنانے اور چیلنجز سے نمٹنے کو یاد کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بذات خود ایلس ویلز کی ہماری ٹیم کے اہداف پورا کرنے اور امریکہ کو اونچا کرنے کے لیے لگن کو پسند کرتا ہوں، ہم ان کی سروس کے شکر گزار ہیں اور ان کے بہتری کے لیے دعا گو ہیں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ ایلس ویلز 22 مئی کو ریٹائر ہوں گی اور تھامس واجدا جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیائی امور کے قائم مقام ڈپٹی وزیرکے عہدے پر اپنی خدمات دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here