نیویارک (پاکستان نیوز) ہزاروں ییلو کیپ ٹیکسی ڈرائیوروں کی ایم ٹی اے کی جانب سے ٹول میں اضافے کی تجویز پر گورنر کیتھی ہوشل کے آفس کے باہر احتجاجی ریلی ، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ایم ٹی اے کی جانب سے ٹول میں اضافے کی تجویز پر میئر آفس کی جانب سے ٹیکسیوں اور سکول بسوں کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی تھی، ایم ٹی اے ٹول بڑھانے کے لیے سٹی حکومت اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں ہے ، ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔