اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2025ء کو ختم عشرہ تک پاکستان کا بیرونی قرضہ دوگنا ہو کر 135.1ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیٹ رپورٹ2026ء کے مطابق 2015ء میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 68.673 ارب ڈالر،2025ء میں بڑھکر135.107ارب ڈالر ہو گیا، اس میں107.076ارب ڈالر ضمانت یافتہ،17.58 ارب ڈالر نجی غیر ضمانت یافتہ،10.45ارب ڈالر قلیل مدتی قرض شامل ہے، ضمانت یافتہ قرض میں 56.83 ارب ڈالر کثیر الجہتی اداروں،42.43 ارب ڈالر دوطرفہ قرض دہندگان،7.8ارب ڈالر نجی قرض دہندگان کا ہے۔ چین22.4ارب ڈالر کیساتھ سب سے بڑا انفرادی قرض دہندہ، عالمی بینک 19.2ارب ڈالر کیساتھ دوسرے، ایشیائی ترقیاتی بینک16.83ارب ڈالر کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 2025ء میں چین نے2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی،آئی ایم ایف نے طویل مدتی معاشی استحکام کیلئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت2.3 ارب ڈالر فراہم کئے۔












