نیو دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی شہریوں کے سائبر جرائم عالمی سطح پر عیاں ہو گئے، مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں جرائم کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بڑھتے جرائم نے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، سری لنکن پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار کر لئے، سری لنکا سے گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کئی عرصے سے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ سری لنکن پولیس گرفتار بھارتی شہریوں سے 158 موبائل فونز، 16 لیپ ٹاپس اور 60 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز برآمد کر لیے گئے۔