مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے مطابق حل طلب ہے:رچرڈ اولسن

0
180

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کے پاکستان میں سابق سفیر نمائندہ برائے افغانستان رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک ہی فیصلہ ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این او کے مطابق حل طلب ہے پاکستان اور انڈیا کو مذاکرات کے ذریعے یہ حل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم عمران خان کو فون نہیں کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، صدر جوبائیڈن امریکی اکانومی ، کرونا وائرس اور دیگر بڑے مسائل کے حل میں مصروف ہیں ۔ پاکستان سے امریکی سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر اہلکار رابطے میں ہیں ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، جب سے رمزے خلیل زاد نمائندہ برائے افغانستان بنے ہیں معاملات میں سنجیدگی پائی جاتی ہے، امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد افغان فورسز کنٹرول سنبھالیں گی، طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور نہ ہی دوحہ مذاکرات کا کوئی پاس رکھا گیا ہے ، پاکستان میں مسلسل انتخابات کے ذریعے جمہوری سسٹم چل پڑا ہے ، کئی سول حکومتیں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں ، ا مریکہ کو صحافیوں اور انسانی حقوق بارے تحفظات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here