2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے سنجیدہ ہوں:ڈونلڈ ٹرمپ

0
88

کیلیفورنیا (پاکستان نیوز)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے سنجیدہ ہیں اور خود کو موزوں امیدوار تصور کر رہے ہیں، فوکس نیوز کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ خود کو 2024 صدارتی انتخابات کے لیے موزوں ترین سمجھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں قانونی پہلوؤں پر بات کرنے سے قاصر ہوں کیونکہ یہ بہت جلد تصور کیا جائے گا، مجھے اس کے لیے مزید وقت درکار ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے اور ہم اس کی ترقی کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں اور مستقبل میں بہترین پالیسیاں متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here