واشنگٹن (پاکستان نیوز) معروف دستاویزی فلم ساز مائیکل فرانس مور نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر جنگ ہار گیا ہے ، افغانستان پر طالبان کا اب راج ہوگا ، جنگ نے پوری دنیا میں یہ تاثر عام کیا ہے کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے ، حقیقیت میں امریکہ نے اس جنگ میں دو ٹریلین ڈالر سے زائد رقم برباد کرنے کے علاوہ 23سو امریکیوں کی زندگیاں ختم کیں ، امریکہ طالبان کو حملہ آور قرار دیتا رہا ، امریکی حکمران طبقہ کو کون سمجھائے کہ وہ حملہ آور نہیں ،