کراچی (پاکستان نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ نیلامی کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔ ایک ماہ کی توسیع نے بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو حیران کردیا،تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ،بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے،ذرائع کے مطابق توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کررہا ہے۔