نیٹ فلکس سیریز میں کرونا کی پیشگوئی

0
233

نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا وائرس کے حوالے سے معروف ویڈیو سٹریمنگ سروس کی 2018میں ریلیز ہونیوالی ایک سیریز دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کی اس کورین سیریز کا نام ”مائے سیکرٹس ٹیریئس“ ہے جس کی 10ویں قسط میں ایک ایسی جان لیوا بیماری کا ذکر کیا گیا ہے جسے کرونا وائرس سے ملایا گیا ہے اور اسے انسانوں کے درمیان درمیان بائیو کیمیکل جنگ شروع کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔سیریز میں ایک ڈاکٹر بتاتی ہے یہ وائرس نظام تنفس پر حملہ کرتا ہے ، اسکی انکیوبیشن کی مدت 2 سے 14 دن تک ہے ، اس وائرس کیساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی کیونکہ یہ 5منٹ میں ہی پھیپھڑوں کو متاثر کرسکتا ہے ، جبکہ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج نہیں۔سیریز میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ نیٹ فلکس ،کرونا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here