نیویارک (پاکستان نیوز) کیپٹل ہل حملے کے دوران مظاہرین کی جانب سے زدو کوب کیے جانے کا نشانہ بننے والی کانگریس وومن اوکیسیو کورٹیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستا گرام پر اپنے خوفناک تجربے کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا کہ کس طرح بے قابو مظاہرین نے ان کو حراساں کرنے کی کوشش کی اور اپنے اقدامات پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ، انھوں نے کہا کہ معافی مانگنے تک تو بات ٹھیک ہے لیکن ان کو جنسی طور پر بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی یہ سب مناظر آج بھی میرے لیے بھیانک خواب کی طرح ہیں ، تمام ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہئے ۔