وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون چیف پلانر کو عہدے سے ہٹا دیا

0
3

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ امریکی اخبار دی اٹلانٹک اور دی ہِل کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹس کیمطابق بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ ان کے جانشین کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔بریٹ سلویا جوائنٹ اسٹاف کے اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، جسے جے فائیو کہا جاتا ہے۔انکی برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم، بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے اور ایران سے متعلق ممکنہ فوجی منصوبہ بندی کے درمیان کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here