لاہورآلودہ شہروں میں ”نمبرون”

0
2

لاہور(پاکستان نیوز)لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔شہرکا ایٔر کوالٹی انڈیکس 448 ریکارڈ ،لاہور کی فضا انتہائی ناقص اورمضرِصحت قراردیدی گئی۔عالمی ویب سائٹ نے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب کا بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا۔صبح کے وقت گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 612، لاہور میں 475، فیصل آباد میں 371 اور ملتان میں 350 ریکارڈ کی گئی۔دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر رہاجہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 173 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب لاہور میں اکتوبر 2026 کے دوران فضائی آلودگی گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد کم ریکارڈ کی گئی، تاہم مہینے کے تمام 30 دنوں میں باریک آلودہ ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار پاکستان کے مقررہ معیار سے زیادہ رہی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دعویٰ کیاکہ اکتوبر 2026 گزشتہ پانچ سال میں لاہور کے لیے فضائی آلودگی کے اعتبار سے بہتر ترین مہینہ رہا۔ انکے مطابق امریکی معیار کے تحت اوسط اے کیو آئی 180.5 رہا، جبکہ 2025 میں یہ 204.6 اور 2024 میں 213 تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ کوئی دن اے کیو آئی 300 سے تجاوز نہیں کر سکا،تاہم پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹوکے مطابق گزشتہ نو سال کے ریکارڈ میں اکتوبر 2026 آلودگی کے لحاظ سے آٹھواں بدترین اکتوبر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here