اسلام آباد (پاکستان نیوز) مودی حکومت کی ناقص نگرانی اور کمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا،عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، جریدے کے مطابق بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سینٹرز امریکی شہریوں کو منظم سائبر فراڈ کے ذریعے مسلسل لوٹتے رہے،ویتنامی خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس انٹرنیشنل میں شائع رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کے تحت بنکاک ایئرپورٹ پر 76 ہزار امریکی ڈالر کی سمگلنگ پر بھارتی مسافر گرفتار ہوا،بین الاقوامی سکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق ہزاروں امریکی ڈالرز کی غیر قانونی ترسیل، بھارتی کسٹمز حکام کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔











