خسرہ وبا سے30 سال بعد پہلی موت

0
2

نیو یارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی لیوس کائونٹی میں خسرے کی وبا کے باعث ایک بچے کی موت واقع ہو گئی، جو ریاست میں 30 سال سے زائد عرصے کے دوران خسرہ سے ہونے والی پہلی موت ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیویارک کے محکمہ صحت نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ اس نے لیوس کائونٹی کو عوامی آگاہی اور مقامی سطح پر ویکسی نیشن کی کوششوں میں معاونت کے لیے وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ اقدامات حالیہ واقعے کے ردعمل کے ساتھ ساتھ ان تمام کانٹیز کی مدد کے لیے بھی کیے جا رہے ہیں جو اس وبا کا سامنا کر رہی ہیں۔یہ ہلاکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا کو کئی دہائیوں کے دوران خسرہ کی بدترین وبا کا سامنا ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے اکتوبر میں نیویارک اور اس کی پڑوسی ریاستوں کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وبا کے پیش نظر ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست وبا پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرے گی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ آیا بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے کی ایپیڈیمک انٹیلی جنس سروس نے باضابطہ درخواست کی گئی ہے یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here